لاہورایئرپورٹ پر آتشزدگی، وفاقی وزیرداخلہ کانوٹس

image

لاہور۔9مئی (اے پی پی):علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لانج میں آگ بھڑک اٹھی جس سے ائیرپورٹ پر امیگریشن کا عمل متاثر ہوگیا جبکہ لاہور سے پہلی حج پرواز کو بھی روک دیا گیا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق آگ امیگریشن کائونٹر کی سیلنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی،

آگ لگنے سے امیگریشن سسٹم جل گیا جبکہ عمارت کو خالی کروا دیا گیا ہے۔ائیرپورٹ کے لانج میں آگ لگنے کے بعد سول ایوی ایشن کے عملہ نے جہدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق آگ سے امیگریشن کا عمل متاثر ہونے کے بعد عازمین حج کی امیگریشن کا عمل ڈومیسٹک کائونٹر سے شروع کردیا گیا ہے جبکہ آتشزدگی کے باعث چند پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن کائونٹر میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا۔وفاقی وزیرنے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن کائونٹر کو جلد فعال کیا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.