پاکستان، آذربائیجان COP-29 میں ماحولیاتی ایکشن ، عملدرآمد منصوبہ، شفافیت پر توجہ مرکوز کریں گے، رومینہ خورشید عالم

image

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان اور جمہوریہ آذربائیجان ، رواں سال باکو میں منعقد ہونے والی عالمی موسمیاتی کانفرنس COP-29 میں ماحولیاتی ایکشن اور عملدرآمد منصوبہ سمیت شفافیت کی رپورٹ پر توجہ مرکوز کریں گے تاکہ گلوبل وارمنگ چیلنج کے لیے ہم آہنگی اور مشترکہ ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہفتہ کو یہاں F-9 پارک میں آذربائیجان کے ماحولیات اور قدرتی وسائل کے وزیر اور COP-29 کے نامزد صدر مختار بابائیوف کے ہمراہ مشترکہ پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کی حکومتوں نے نیشنل ایڈا پشن پلان، گرین پاکستان پروگرام ،لیونگ انڈس انیشی ایٹو، لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو متحرک کر نے، کلائمیٹ فنانس،G-77 پلس چائنا اور گلوبل کلائمیٹ ویلنرایبلٹی انڈیکس ( جو فورم میں سب سے زیادہ موسمیاتی خطرے سے دوچار ریاستوں کی حالت زار کو پیش کرنے کے حوالہ سے پاکستان کی ترجیح ہے )پر باہمی تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے وزیر نے صدرمملکت اور وزیر اعظم سے ملاقات کی اور باکو میں COP-29 کانفرنس میں شرکت کے لیے اپنی ریاست کی جانب سے دعوت بھی دی۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے سی او پی فورم میں شرکت کے لیے دوطرفہ تعاون اور بامعنی شرکت کے لیے کی جانے والی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں ایک گھر، ایک درخت پروگرام (گرین پاکستان پروگرام) شروع کیا گیا ہے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی وماحولیاتی رابطہ سعودی حکومت کی مدد کے لیے خدمات انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد COP-29 فورم میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں شرکت کرے گا۔

اس موقع پر مختار بابائیوف نے کہا کہ آب و ہوا کے ایجنڈے کے اندر اجتماعی کاموں اور سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے آذربائیجان کا وژن واضح ہے۔ انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ فطرت کے تحفظ کے عہد کی تجدید کے لیے F-9 پارک میں درخت بھی لگائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شراکت داروں کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مشترکہ پہلوؤں پر وسیع تبالہ خیال کیا گیا ہے۔انہوں نے COP-29 فورم کی تیاریوں اور موسمیاتی ایجنڈے پر بات چیت شروع کرنے کا موقع فراہم کرنے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد کلائیمیٹ ایکشن کا فروغ ہے،فطرت کے تحفظ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہمارے لئے ایک بہترین موقع ہے اور اس حوالہ سے مزید میٹنگز جاری ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.