وزیراعظم آزادکشمیر کا طالب علم پر پرنسپل کے تشدد کا سخت نوٹس ، سخت قانونی کارروائی کا حکم

image

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے بھمبر کے علاقے جبی میں طالب علم پر پرنسپل کے تشدد کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کے حکم کے بعد پرنسپل کے خلاف طالب علم پر شدید تشدد کی ایف آئی آر درج کر دی گئی۔طالب علم پر تشدد کا واقعہ نیشنل فاؤنڈیشن کالج بھمبر جبی میں پیش آیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.