سینیٹر اسحاق ڈارکا افغانستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار

image

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار نے افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کو وزیر خارجہ اسحق ڈار نے ‘ایکس’ پر اپنی ایک پوسٹ میں افغانستان کے متعدد صوبوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام متاثرہ خاندانوں اور متاثرہ افراد کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران لاپتہ ہونے والے افغان شہریوں کی جلد بازیابی کے لیے دعاگو ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.