سعودی عرب جانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

image

پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، مسافر رعایتی ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے بڑا اعلان کردیا۔

پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والی پروازوں پر 30 فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کیا، جس سے ریاض، دمام، القسیم جانےوالے اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ مسافر 10 سے 18 جون تک رعایتی کرایوں کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائینز کی جانب سے سعودی عرب کے رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کے حامل افراد کے لیے یکطرفہ کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جدہ اور مدینہ جانے والے مسافر 7 اپریل سے 11 اپریل 2024 تک فائد اٹھا سکیں گئے اس کے علاوہ ریاض اور دمام جانے والے مسافر بھی 11 اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گئے۔

دوسری جانب عمرہ زائرین کے لیے 20 فیصد تک کرایوں میں کمی کی گئی تھی، کرایوں میں کمی کا اطلاق 7 اپریل سے 11 اپریل تک تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.