رواں سال تھائی لینڈ میں شدید گرمی سے 61 افراد ہلاک

image

بنکاک ۔12مئی (اے پی پی):تھائی لینڈ میں 2024 کے آغاز سے اب تک شدید گرمی سے 61 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔برنامہ نیوز کے مطابق تھائی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک ہیٹ اسٹروک سے 61 افراد ہلاک ہوئے۔درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے والے دارالحکومت اور اس کے گردونواح سمیت شمال مشرقی علاقوں کے لیے گرمی کا انتباہ دیا گیا ہے،

بوڑھوں اور دائمی مریضوں کو ہیٹ اسٹروک سے محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔ملک کے شمال میں لامپانگ علاقے میں دورانِ ہفتہ درجہ حرارت 44٫2 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھتے ہوئے 2023 کے قومی درجہ حرارت کے ریکارڈ 44ڈگری کے قریب پہنچ گیا تھا۔واضح رہے کہ ایل نینو موسمی تغیرات جنوب مشرقی ایشیائی ممالک جو سال کے گرم ترین دور سے گزر رہے ہیں، میں گرمی سے ہونے والی اموات کے خطرات کو بڑھا دیتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.