مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، چینی وزیر خارجہ

image

آ ستانہ۔22مئی (اے پی پی):چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور و سفارتکاری مہدی سفاری سے ملاقات کی۔بدھ کو چینی میڈیا گروپ کے مطابق وانگ ای نے ایک بار پھر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں چین ،مضبوطی سے ایرانی دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپریم رہنما کی قیادت میں ایرانی حکومت اور عوام طے شدہ حکمت عملی کو بلا روک ٹوک آگے بڑھائیں گے اور ملک کی مستحکم ترقی کو برقرار رکھیں گے۔ صورتحال میں خواہ کوئی بھی تبدیلی آئے ، چین ہمیشہ کی طرح ایرانکے ساتھ سٹریٹجک تعاون کو مضبوط کرے گا، دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرے گا اور علاقائی اور عالمی امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ مہدی سفاری نے اس المناک حادثے پر صدر شی جن پھنگ اور وزیر خارجہ وانگ ای کی جانب سے اظہارِ تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایران کی داخلی و خارجی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی اور ایران قومی ترقی کے عمل کو مضبوطی سے فروغ دیتا رہے گا۔ ایران، چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحت کو فروغ دینے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران متعلقہ عمل کو جاری رکھنے اور خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.