عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری ، پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں 34 ہزار روپے کی کمی کر دی

image

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے) نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے کرائے میں 34 ہزار روپے کی کمی کی ہے۔ پہلے کرایہ ایک لاکھ 20 ہزار تھا جو کم کر کے 86 ہزار کر دیا گیا۔

پی آئی اے اور ویژن ایئر لائن پر یورپی ملکوں میں پابندی ختم کرنیکا فیصلہ

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے۔

کراچی سے عمرہ کا دو طرفہ کرایہ 76 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہو گا جبکہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 86000 ہزار روپے ہو گا۔

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں حیرت انگیز کمی کردی

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور یہ سہولت 15 جولائی تک مؤثر رہے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.