عید الاضحیٰ پر کون کون سی فلمیں ریلیز ہوں گی؟

image

بڑی عید پر آپ سینما کا رخ کرنا چاہتے ہیں؟ تو تیار ہو جائیے کیونکہ عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستانی سینما کی جانب سے مداحوں کے لیے بڑے پردے پر اہم فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں۔

عید کے موقعے پر مداحوں کی دلچسپی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لالی وُڈ فینز کے لیے فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

عمرو و عیاراس عید پر پاکستانی سینما کی تاریخ کی پہلی سُپر ہیرو فلم ریلیز کی جا رہی ہے۔

اس پہلی سپر ہیرو فلم کی کہانی معروف اردو فارسی ناول ’حمزہ نامہ‘ کے افسانوی کردار عمروعیار کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کے ٹریلر میں مرکزی کرادر کی بہادری اور خطر ناک مہم جوئی کو دیکھا جا سکتا ہے کو کہ کسی بھی سپر ہیرو موویز کی تماشبینوں کے دل کو لبھانے کے لیے کافی ہے۔

اس فلم کی ریلیز کے بعد پاکستانی اپنے ذاتی سُپر ہیرو ’ساگا‘ والے ہو جائیں گے۔

صنم سعید اور عثمان مختار کی مرکزی جوڑی کے علاوہ اس فلم میں پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈ سٹری سے ابھرنے والی کاسٹ شامل ہے۔

عمر و عیار پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم ہے (فوٹو: ٹریلر، سکرین گریب)ٹریلر میں فاران طاہر، علی کاظمی، عدنان صدیقی، سمیع راحیل، ثناء فخر، منظر صہبائی، دانیال راحیل، اور سلمان شوکت جیسے نامور اداکاروں کی شاندار پرفارمنس کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اسامہ کرامت، علومی کریم، اسد چوہدری، عاطف ریحان صدیق، محمد عمران، بلال جٹ، رومان علی، اور شہروز ثناء اللہ بھی فلم کاسٹ میں شامل ہیں۔

نابالغ افرادکامیڈی کے دلداہ افراد  کے لیے اس عید پر معروف ہدایت کار اور سکرین رائٹر نبیل قریشی ایکٹر اِن لا، لوڈ ویڈنگ کے بعد مزاح سے بھرپور نئی فلم ’نابالغ افراد‘ ریلز کرنے جا رہے ہیں۔

اس فلم میں نبیل قریشی شائقین کو ایک منفرد احساس میں لے جا رہے ہیں۔

کامیڈی فلم نا بالغ افراد بھی عید کے موقع پر ریلز کی جائے گی (فوٹو: فلم پوسٹر) کم عمری کی شادی کے مسئلے کا احاطہ کرنے والی ڈرامہ سیریل ’مائی رے‘ میں بہترین اداکاری دکھانے والے جواں سال اداکار ’ثمر جعفری‘ کا بھی اس فلم میں سنیما ڈیبی ہونے جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ فلم میں عاشر وجاہت، احتشام الدین، سلیم معراج، فائزہ حسن، عرفان موتی والا، آدی عدیل امجد، آرزو فاطمہ، رمہا احمد اور دیگر شامل ہیں۔

ایکشن اور کامیڈی کے بعد باری آتی ہے رومانس کی۔

’ابھی‘’ابھی‘ فلم میں کبریٰ خان اور موسیقار گوہر ممتاز مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

اسد ممتاز ملک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا ابتدائی ٹیزر 2022 میں واپس آ گیا تھا لیکن کچھ تاخیر کے بعد آخرکار اس عید پر یہ سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

فلم ’ابھی‘ کی کہانی محبت اور رومانس کے گرد گھومتی ہے (فوٹو: ٹریلر، سکرین گریب)فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد یہ اندازہ ہو جاتا ہے کہ پاکستان کے دلکش شمالی علاقی جات اور کشمیر کی قدرتی حسن میں فلمائے گئے مناظر سے فلم بین خوب محظوظ ہوں گے۔

کبریٰ خان اور ممتاز خان کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو، مرحوم احمد بلال، عرفان موتی والا، زریاب حیدر، قیصر شہزاد اور وسیم علی شامل ہیں۔

ایراایک لمبے عرصے بعد پاکستان میں انڈین فلم بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

ایراح میں روہت رائے نے ہری سنگھ کا کردار ادا کیا جو کہ ایک جدید ڈیجیٹل آرکائیونگ ایپ ’ایرا‘ کے ایک باصلاحیت ڈویلپر ہیں۔

سیم بھٹا چارجی کی ہدایت کاری میں بننے والی سنسنی خیز فلم اس وقت افراتفری میں ڈوب جاتی ہے جب پولیس سے لے کر ہیکرز تک ہر کوئی ایپ کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں لگ جاتا ہے جس کا مقصد اس کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہوتا ہے۔

اس فلم میں کرشمہ کوٹک، امیت چنا، اور راجیش شرما بھی شامل ہیں۔

’ایرا‘ ایک لمبت عرصے بعد ریلز کی جانے والی کوئی بھی انڈین فلم ہے (فوٹو: فلم پوسٹر)فلم کی کہانی ٹیکنالوجی اور انسانیت کے درمیان دھندلی لکیروں پر سائبر خطرات، کارپوریٹ بدعنوانی اور اخلاقی مسائل کی بھول بھلیوں سے گزرتی ہے۔

فلم مصنوعی ذہانت سے متعلق خطرات کی عکاسی کرتی ہے سو ٹیکنالوجی پر بڑھتے انحصار کے دور میں فلم ریلیز کا وقت بہترین قرار دیا جا سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.