ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے،وزیر اعظم

image

وزیر اعظم شہباز شریف سے جہانگیر ترین نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری بھی شریک تھے،جہانگیر ترین نے وزیر اعظم کو عوامی بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے وزیراعظم کو معیشت کو مثبت سمت میں گامزن کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

مون سون طوفانوں کی پیشگوئی ، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملک کی معروف کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی،وفد نے وزیرِ اعظم کو ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔وفد نے کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے موزوں ماحول فراہم کرنے پر بھی خراج تحسین پیش کیا۔

وفد نے  وزیراعظم کو بجٹ کی کاروباری برادری میں پذیرائی کے بارے میں آگاہ کیا، اس موقع پر وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے،بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شامل کئے ہیں۔

گندم کی فی من قیمت میں 800 روپے تک اضافہ ہوگیا

کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا،بجٹ اقدامات کے نفاذ کیلئے حکومتی ٹیم سرگرم ہے،ملکی برآمدات میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔

برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے بجٹ اقدامات یقینی بنا رہے ہیں،برآمد کندگان کو فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے،صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی سے معیشت مزید مستحکم ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.