200 یونٹس استعمال کرنیوالے گھریلو بجلی صارفین فکسڈ چارجز سے مستثنیٰ

image

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی طرف سے بجلی کے گھریلو صا رفین پر عائد فکسڈ چارجز کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

 فکسڈ چارجز 200 یونٹ استعمال کرنے والوں سے نہیں لیے جائیں گے جبکہ 301  سے 400 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 200 روپے ،401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 400 روپے ماہانہ لیے جائیں گے۔

بجلی مزید 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اس کے علاوہ 501 یونٹ سے 600 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 600 ، 601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 800 روپے ماہانہ وصول کیا جائے گا۔

 700 سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والوں سے فکسڈ چارجز ایک ہزارروپے وصول کئے جائیں گے ، چارجز میں اضافے کا مقصد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.