آئی ایم ایف کا 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کا مطالبہ

image

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام معاہدہ رواں ماہ طے پانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو نئے بجٹ اقدامات سے بھی آگاہ کردیا ہے،آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے سینئر معاون کو پولیٹیکل سیکرٹری مقرر کردیا

قرض پروگرام کے معاہدے کیلئے آئی ایم ایف ٹیم کا پاکستان آنا اب ضروری نہیں،قرض پروگرام پر سٹاف لیول مذاکرات مئی میں ہوچکے ہیں۔

پاکستان آئی ایم ایف سے 8سے 10 ارب ڈالر لینے کا خواہاں ہے،پاکستان کا مطالبہ ہے تمام شرائط مکمل کر لی ہیں اس لیے قرض پروگرام کا حجم ہماری ڈیمانڈ کے مطابق کیا جائے۔

مالی سال 2024 : 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف نے 6 سے 7 ارب ڈالر تک قرض دینے کی حامی بھری ہے،آئی ایم ایف قرض پروگرام کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ دیگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.