خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری کیلئے خطرہ قرار دیدیا

image

وزیر دفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے بجٹ میں ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگایا گیا۔

خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بجٹ میں ٹیکس آئی ایم ایف کے دبا ۂ پر لگایا گیا، آئی ایم ایف پاکستان کی خود مختاری کیلئے خطرہ ہے۔ بجٹ میں ٹیکسز پر وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ایسے راستے ڈھونڈنے پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ پاکستان محصولات سیمحروم ہو تاہم برآمدکنندگان پر ٹیکس سے ایف بی آرکی کرپٹ مافیا کو فائدہ ہوگا۔

5 جولائی کو پیٹرول پمپس بند کر نے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ میں آپ کی بات سے اتفاق کرتاہوں، آئی ایم ایف،ورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، تیسری دنیاکے ملکوں کومعاشی ہتھکڑیاں لگائے رکھنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا ملک میں کرپشن کے حوالے سے کہنا تھا کہ کرپشن کلچر کی جڑیں اتنی گہری ہیں کہ مستقبل قریب میں انہیں اکھاڑنا ممکن نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.