بغیر مداخلت ملاقاتیں ، عمران خان کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

image

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بغیر مداخلت جیل ملاقاتوں کی درخواست کل جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے وکیل شعیب شاہین عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ، بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

عدالت نے عمران خان کے وکیل سے دریافت کیا کہ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے میجر اور کرنل کو کیسے فریق بنایا جا سکتا ہے؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ ہم نے میجر یا کرنل کو نہیں بلکہ وزارت دفاع کو فریق بنایا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے اعتراضات دور کرکے پٹیشن پر نمبر لگانے کی ہدایت کر تے ہوئے درخواست کل جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.