پیپلزپارٹی کا وزیراعظم کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان

image

پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان کیا ہے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کا دورہ کامیاب رہا،وزیراعلیٰ بلوچستان نے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ،مجھے بلوچستان میں عہدیداروں اور ورکرز سے ملنے کا موقع ملا۔

مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ 7 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے،این ڈی ایم اے

بلوچستان کے محدود وسائل سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کریں گے ،وزیراعلیٰ کا ا سکالر شپ کا انیشیٹو اور خواتین کی نمائندگی سے متاثر ہوا ہوں ،اسکالر شپ انیشیٹو میں نوجوانوں کو پڑھائی اور آگے بڑھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

پیپلز پارٹی نے سندھ میں بہت کام کیا ہے ،چاہتے ہیں بلوچستان کے صحت کے نظام میں بھی بہتری لائیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبےکے صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے ،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ملکر سندھ میں اسپتالوں پر کام کیا ہے۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے اسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کی کوشش کریں گے ،سندھ کی طرح بلوچستان میں بھی صحت کی سہولیات عام کریں گے ،دل کے امراض کے اسپتالوں کو اپ ڈیٹ کریں گے ،جیسے کراچی میں این آئی سی وی ڈی بنا ایسا ادارہ کوئٹہ میں بھی بننا چاہیے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےسی ای او اور ایم ڈی نے استعفیٰ دیدیا

انہوں نے مزید کہا کہ مفت علاج عوام کی دہلیز تک پہنچانے کی کوشش کریں گے ، کوشش ہے سندھ کے این آئی سی وی ڈی کے ساتھ ملکر کوئٹہ میں کام شروع کیا جائے ،وزیراعلیٰ بلوچستان نصیر آباد میں بھی ایک اسپتال بنانے جا رہےہیں ،نصیر آباد میں اسپتال بنا کر اسے میڈیکل یونیورسٹی بنانے کی کوشش کریں گے۔

گمبٹ میں جو اسپتال بنایا گیا ہے اسی طرز پر نصیر آباد میں اسپتال بنایا جائے گا،بلوچستان کے 10اضلاع میں ریسکیو 1122سروس شروع کی جا رہی ہے ،سندھ کے ہر ضلعے میں ریسکیو 1122کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

سندھ میں پیپلز بس سروس شروع کی گئی ہے ،کوئٹہ میں بھی پنک بس سروس شروع کریں گے ،روٹی، کپڑا اور مکان پیپلز پارٹی کا منشور ہے ،ہمیشہ کوشش ہوتی ہے غریب عوام کو فائدہ پہنچائیں ۔

پارٹی تنظیم سازی،نواز شریف کےدوروں سےمتعلق شیڈول کی ذمہ داری راناثنااللہ کےسپرد

معاشی بحران میں عوام کا مسئلہ غربت ، مہنگائی اور بیروزگاری ہے ،بلوچستان میں اسکل ڈیویلپمنٹ پر فوکس کیا جا رہاہے ،بلوچستان میں 2سال میں 30ہزار نوجوانوں کو اسکلز فراہم کریں گے۔

خواتین کو بلاسود قرضہ دے کر معاشی طور پر سپورٹ کرنے کی کوشش کریں گے،سندھ میں ہر ضلع میں غریب خواتین کو بلا سود قرضہ فراہم کر رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے بلوچستان رورل سپورٹ پر بھی بریفنگ دی گئی ہے ،ہمارا فوکس ہو گا کہ بلوچستان کی خواتین کو مالی مدد فراہم کی جا سکے۔

پاکستان کی 50فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے ،اگر خواتین معیشت میں کردار ادا نہیں کریں گی تو پاکستان کی معیشت کھڑی نہیں ہو سکتی ،الیکشن کے دوران منشور کا حصہ تھا کہ سولرآئزیشن کو سپورٹ کریں گے۔

برجیس طاہر کے بیٹے نے وارڈن پر گاڑی چڑھا دی

ہمارا منشور تھا کہ غریب کو سولر فراہم کریں گے ،حکومت اداروں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،گرین انرجی کے تحت غریبوں کو سپورٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امن و امان کی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے ،امن و امان کے حوالے سے بلوچستان کی اپنی مشکلات ہیں ،دہشت گردی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے۔وفاقی حکومت نے ایک آپریشن کا اعلان کیا ہے ۔

وزیراعظم نے امن وامان کی صورتحال پر اے پی سی بلائی ہے ،پیپلز پارٹی اے پی سی میں ضرورشرکت کرے گی ،پیپلز پارٹی اے پی سی میں بلوچستان کے حوالے سے بھی موقف رکھے گی۔

پنجاب:12 فلور ملز کے لائسنس معطل ، 31 کو شوکاز نوٹسز جاری

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کریں گے ،اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی رائے دینے کا موقع ملے گا ،دہشتگردی کا مقابلہ اتفاق رائے سی ہی ممکن ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.