’کشتیاں روک دو‘ نعرے کے باوجود بریگزٹ کے بعد برطانیہ کی آبادی میں اضافہ کیوں ہوا؟

بریگزیٹ کے بعد چند سالوں میں دیکھا گیا ہے کہ 1960 کیدہائی کے بعد اب برطانیہ کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ برطانیہ کے آنے والے انتخابات کے دوران امیگریشن کے امور ایک مرکزی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔بات یہاں تک پہنچی کیسے؟
برطانیہ
BBC
کیکی نائجیریا سے برطانیہ تعلیم حاصل کرنے آئی تھیں اور پھر ملازمت کے لیے یہیں رُک گئیں

برطانیہ میں بریگزیٹ مہم کے دوران تین الفاظ پر مشتمل نعرہ ’کنٹرول واپس لو‘ ہر طرف سنائی دیتا تھا اور پھر برطانیہ نے یورپی یونین سے راہیں جُدا کرلیں۔

بہت سے لوگوں کے لیے بریگزیٹ کا مقصد صرف یہ تھا کہ امیگریشن پالیسی پر کنٹرول بحال کیا جائے اور یورپی یونین میں شامل دیگر ممالک کے شہریوں کو برطانیہ میں آزادی سے رہائش اختیار کرنے، ملازمت اختیار کرنے اور تعلیم حاصل کرنے سے روکا جائے۔

لیکن بریگزیٹ کے بعد دیکھا گیا کہ 1960 کی دہائی کے بعد اب برطانیہ کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ برطانیہ کے آنے والے انتخابات کے دوران امیگریشن کے امور ایک مرکزی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔

بات یہاں تک پہنچی کیسے؟ برطانیہ کی امیگریشن پالیسی کو سمجھنے کی شروعات کرنے کے لیے سکیگنس کے ساحلی علاقے کا انتخاب اچھا رہے گا۔ یہاں تقریباً تین تہائی افراد نے یورپی یونین کو چھوڑنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

دنیا کے دیگر حصوں کی طرح برطانیہ میں بھی جب امیگریشن کی بات کی جاتی ہے تو سب سے زیادہ توجہ ان لوگوں پر مرکوز کی جاتی ہے جو یہاں غیرقانونی طریقے سے آتے ہیں۔

حکمراں کنزرویٹو پارٹی کا نعرہ ’سٹاپ دا بوٹس‘ (کشتیوں کو روکو) ان ہی لوگوں کی طرف اشارہ ہے جو انگلش چینل کے ذریعے ہزاروں کی تعداد میں برطانیہ میں داخل ہوتے ہیں۔

یہ کشتیاں سکیگنس کے ساحل پر نہیں آتیں لیکن پھر بھی وہاں مقیم لوگوں کے لیے یہ معاملہ تشویش کا باعث ہے۔ وہاں ساحل پر موجود متعدد ہوٹلوں میں کچھ عرصہ پہلے تک وہ لوگ رہتے تھے جو برطانیہ میں پناہ لینے کی خواہش رکھتے تھے۔

جولیانے بونسے نارتھ پریڈ ہوٹل چلاتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پناہ لینے والے افراد کی موجودگی علاقہ مکینوں کے لیے تشویش کا باعث تھی۔

وہ کہتے ہیں کہ ’ان کی یہاں موجودگی سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں تھی، لیکن سکیگنس میں یہ محسوس ہونے لگا تھا جیسے اہلیان علاقہ نہیں چاہتے کہ برطانیہ میں پناہ کے خواہشمند افراد وہاں رہائش اختیار کریں۔‘

برطانیہ میں پناہ لینے کی خواہش رکھنے والے افراد کی اکثریت کو اب سکیگنس کے ہوٹلوں سے کہیں اور منتقل کر دیا گیا ہے لیکن مقامی افراد کو اب بھی امیگریشن کے خدشات لاحق ہیں۔

برطانیہ
BBC
بریگزیٹ کے بعد چند سال میں دیکھا گیا کہ 1960 کی دہائی کے بعد اب برطانیہ کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

برطانیہ میں قانونی طریقوں سے آنے والوں کی اکثریت

شاید آپ یہ سوچ رہے ہوں کہ برطانیہ کی آبادی میں اضافہ وہاں غیرقانونی طور پر پہنچنے والے تارکینِ وطن کے سبب ہوا ہو۔

سنہ 2022 میں برطانیہ آنے والے یا چھوڑنے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار تھی جبکہ 2023 میں یہ تعداد 6 لاکھ 72 ہزار ہوگئی تھی۔ ان میں سے صرف 30 ہزار افراد ایسے تھے جو چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچے تھے۔

برطانیہ آنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد ملک میں قانونی طریقے سے داخل ہوتی ہے۔ یہاں کیکی ایکوے جیسے لوگ بھی موجود ہیں جو کہ سکیگنیس میں ملازمت کرتے ہیں۔

ان کی ملازمت آسان نہیں ہے۔ وہ دروازے پر دستک دیتی ہیں اور گھر کے اندر داخل ہوتے ہوئے ہنستے ہوئے کہتی ہیں: ’ہیلو، میں چیکی کیکی ہوں۔‘

کیکی نائجیریا سے برطانیہ تعلیم حاصل کرنے آئی تھیں اور پھر ملازمت کے لیے بھی یہیں رُک گئیں۔ وہ ایک نرس ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ’میرا کام آسان نہیں، آپ کو دماغی طور پر متوازن ہونا پڑتا ہے، ہر مریض کے لیے دل میں ہمدردی رکھنی پڑتی ہے۔‘

طالب علم اور ہیلتھ ورکرز ان دو تہائی افراد کی اکثریت میں شامل ہیں جنھیں گذشتہ برس برطانوی ویزے جاری کیے گئے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی مائیگریشن آبزرویٹری کے مطابق برطانیہ آنے والوں کی تعداد میں 2010 کی دہائی کے بعد جو اضافہ دیکھا گیا ہے اس کا سبب یہاں آنے والے طالب علم اور ہیلتھ کیئر ورکرز ہی ہیں۔

برطانیہ کی آبادی میں اضافہ اور تارکینِ وطن کی یہاں بڑی تعداد میں آمد حکومت کے پالیسی فیصلوں کے سبب ہی ہوئی ہے۔ تو آخر یہاں ہو کیا رہا ہے؟

سچ یہ ہے کہ تمام حکومتیں اس نتیجے پر پہنچی تھیں کہ برطانیہ کو تارکین وطن کی ضرورت ہے۔ غیرملکی طالب علم فیسوں کی مد میں بھاری رقوم ادا کرتے ہیں جس کے سبب مقامی طالب علموں کی تعلیم سستی ہوجاتی ہے۔

اگر غیرملکی طالب علموں کی تعداد کو کم کرنا ہے تو برطانوی طالب علموں کو فیس کی مد میں زیادہ رقم ادا کرنا پڑے گی یا پھر حکومت کو ان کی تعلیم کے لیے فنڈز بڑھانے ہوں گے۔ ان میں سے کوئی بھی آپشن ایسا نہیں جو کہ مقبول ہو۔

اس کے علاوہ برطانیہ کی معیشت خصوصاً صحت اور سوشل کیئر کے سیکٹرز کو ملازمین کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس میں کام کرنے والے 15 لاکھ لوگوں میں سے ہر پانچ افراد میں سے ایک فرد غیر ملکی ہے۔

لیکن تارکینِ وطن کی تعداد میں اضافے کے باوجود بھی گذشتہ برس برطانیہ کے صحت کے شعبے میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ آسامیاں خالی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

بریگزٹ کے اثرات

اگرچہ یورپی یونین کو چھوڑنے سے حیران کن طور پر یہاں امیگریشن میں تو اضافہ ہوا ہے، تاہمبریگزٹ نے ایک گروپ کی تعداد کو کم کر دیا ہے۔

جون 2023 سے 12 مہینوں کے اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین سے 86,000 افراد نے برطانیہ کو چھوڑا یعنی یورپی یونین کے برطانیہ چھوڑنے والے افراد کی تعداد یہاں آنے والوں سے زیادہ رہی۔

تاہم دوسری جانب ان کا خلا باقی دنیا سے برطانیہ آنے والے لوگوں نے پر کر دیا ہے۔تقریباً ڈھائی لاکھ افراد انڈیا سے جبکہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب نائجیریا سے آئے۔ ان کے بعد برطانیہ منتقل ہونے والوں میں چین، پاکستان اور زمبابوے سے آنے والے شامل تھے۔

’کشتیاں روک دو‘

ان تمام حقائق کے باوجود یہ غیر قانونی آمد ہی ہے جو برطانیہ کے سیاسی مباحثے پر حاوی ہے۔ انتخابات کے دوران ’کشتیاں روک دو‘(Stop the Boats) کے نعرہ کی گونج سنائی دیتی رہی۔ موجودہ وزیر اعظم رشی سنک نے اسے اپنی پانچ ترجیحات میں شامل کر لیا ہے۔

اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے انھوں نے غیر قانونی طور پر پہنچنے والے بعض پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کا منصوبہ بنایا۔ لیکن حزب اختلاف کی لیبر پارٹی نے اس منصوبے کے خاتمے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے بجائے وہ ایک نئی بارڈر اینڈ سیکیورٹی کمانڈ قائم کریں گے جس سے پناہ کی تلاش میں غیر قانونی طور سے آنے والوں تارکین وطن کا راستہ روکنے میں مدد ملے گی۔

حال ہی میں وجود میں آنے والی جماعت ریفارم پارٹی نے انسانی حقوق کے یورپی کنونشن کو چھوڑنے سمیت برداشت نہ کیے جانے والی ’زیرو ٹالرینس اپروچ‘ کا وعدہ کیا ہے۔

برطانیہ
BBC
کیکی اپنی ملازمت کو مشکل قرار دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’ہر مریض کے لیے دل میں ہمدردی رکھنی پڑتی ہے۔‘

کیا برطانیہ میں دوسرے ممالک کے مقابلے زیادہ تارکین وطن آتے ہیں؟

جب تارکین وطن کی بات آتی ہے تو برطانیہکا شمار بھی بڑے پیمانے پر دوسرے زیادہ آمدنی والے ممالک کے برابر آتا ہے۔

2022 میں برطانیہ میں رہنے والے 14فیصدلوگوں کی تعریف ’بیرون ملک پیدا ہونے والوں‘ کے طور پر کی گئی تھی جیسا کہ امریکہ اور ہالینڈ جیسے ممالک کی آبادی میں بھی یکساں تناسب ہے۔

لیکن جبکینیڈا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسے ممالک کو دیکھا جائے تو ہمیں ایک مختلف تصویر ابھرتی ہوئی نظر آتی ہے۔

مثال کے طور پر آسٹریلیا میں غیر ملکیوں کی آبادی برطانیہ کی آبادی کے غیر ملکیوںکی شرح سے تقریباً دوگنا ہے۔


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.