پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

image

راولپنڈی: پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایف این 6 میزائلز کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایف این 6 میزائلز کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔

لائیو ویپن فائرنگ کے دوران ہوائی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے نے ایپ کا اجرا کر دیا

کمانڈر کوسٹ نے کامیاب فائرنگ پر پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئرڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.