ایڈوانس ٹیکس ختم ، پیٹرولیم ڈیلرزکا ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

image

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مخلتف دھڑوں نے بجٹ 2024 میں عائد ٹیکسز کے خلاف ملک بھر میں جاری ہڑتال کو ختم  کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ہڑتال مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد سنیچر کو وفاقی حکومت نے پیٹرول پمپس پرعائد ایڈوانس ٹیکس واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پمپس پر 0.5 فیصد اضافی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

گزشتہ روز جمعے کو پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے نے بجٹ 2024 میں ڈیلرز پر عائد ایڈوانس ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں آج ہڑتال کی کال دی تھی۔ پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کا ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں کہیں پیٹرول پمپس بند تو کہیں کھلے دکھائی دیے۔

اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی کو پیٹرول پمپس کھولنے کی ہدایت کی تھی اور خلاف ورزی کرنے والے ڈیلرز کےخلاف کاروائی کا بھی عندیہ دیا تھا۔

اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے اعلان پر ردعمل میں کہا کہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں اور انہیں کھلا رکھیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز سے مشاورت کے بغیر ٹیکس عائد کیا: ڈیلرز ایسوسی 

چیئرمین پیٹرولیم ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کا کہنا تھا کہ ’ہم نے 4 ڈیلرز کو اپنی ایسوسی ایشن سے نکال دیا ہے۔ حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز پر ٹیکس عائد کرنے سے قبل مشاورت نہیں کی۔ ہمیشہ بجٹ بنانے سے پہلے ہمیں بلایا جاتا تھا جبکہ ہم نے وزیرِ خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں تو وہ خاموش ہی رہے۔ حکومت کے طے کردہ نرخ سے ہم ایک پیسہ نہیں بڑھا سکتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ شمالی علاقہ جات پر سیاحوں کے پھنسنے کے باعث فوری طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔‘

واضح رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کے اگلے لائحہ عمل کے لیے ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ جس میں فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم پیٹرولیم ڈیلرز کے دوسرے دھڑوں نے اس ہڑتال میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.