امریکہ کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے، افغانستان

image

دوحہ: افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ گوانتاناموبے میں اسیر افغانیوں کے بدلے امریکی قیدی رہا کیے جاسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے دوحہ میں اقوام متحدہ اور 30 سے زائد غیرملکی خصوصی ایلچیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے میں افغانی قید ہیں جن کی رہائی کے لیے امریکہ کے افغانستان میں خصوصی ایلچی سے بات چیت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے معاملات میں مثبت تبدیلی چاہتے ہیں، انتونیو گوتریس

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کی جیل میں اس وقت 2 امریکی شہری قید ہیں اور ہم ان کو رہا کرسکتے ہیں لیکن اس کے بدلے امریکہ بھی گوانتاناموبے سے افغان قیدیوں کو رہا کرے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے تاحال اس بات پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ افغان ترجمان کی قیادت میں وفد اس وقت دوحہ کے دورے پر ہے اور افغانستان میں خواتین کے مسائل سمیت اہم امور پر مذاکرات جاری ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.