پنجاب حکومت نے صوبے میں گندم اور آٹا کی قیمت مقرر کر دی

image

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں گندم اور آٹے کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کی قیمت 1840 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ جبکہ  لاہور کیلئے گندم کی قیمت 3 ہزار اور راولپنڈی میں 3ہزار50 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح اٹک اور جہلم میں بھی 20 کلو آٹے کی نئی قیمت 1820 روپے کر دی گئی ہے جبکہ چکوال، قصور اور شیخوپورہ میں 20 کلو آٹے کی قیمت 1780 روپے مقرر کی گئی ہے۔دیگر صوبائی علاقوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1600 سے 1680 روپے میں دستیاب ہوگا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا 11 جولائی سے آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق گندم کی نئی قیمت کے مطابق مندی بہاؤالدین، وزیر آباد، حافظ آباد اور ملتان میں گندم فی من 2900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ رحیم یار خان، خوشاب اور چنیوٹ کے لئے گندم کی فی من قیمت 2850 روپے مقرر کی گئی ہے۔

سرگودھا، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی گندم کی قیمت 2850 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔ بہاولنگر، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور، بھکر اور جھنگ میں گندم کی فی من قیمت 2800 روپے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ فورٹیفائیڈ آٹے ٹا کی قیمت بھی یہی ہو گی ،تبدیل کرنا جرم ہو گا ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.