بغیر مداخلت ملاقات ، عمران خان کی درخواست پر سیکرٹریز داخلہ ، دفاع ، پنجاب حکومت سے جواب طلب

image

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بغیر مداخلت ملاقات کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور محکمہ داخلہ پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تمام فریقین سے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کر لیا۔

سرویلینس اور شہریوں کی کال ریکارڈنگ کا سسٹم بادی النظر میں قانوناً درست نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ عمران خان کو پارٹی رہنماؤں سے بغیر مداخلت ملاقات کی اجازت دی جائے، جیل کے انتظامی معاملات میں انٹیلی جنس ایجنسیز کے میجر اور کرنل کی مداخلت کو روکا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.