وزیر اعظم کا بجلی صارفین کے بلوں میں اضافی یونٹ بھیجنے کا نوٹس، ملوث افسروں، اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

image

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کے بلوں میں مصنوعی طور پر اضافی یونٹ شامل کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث افسروں اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی حکم جاری کردیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایسے عوام کے دشمن افسروں اور اہلکاروں کو معطل کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعطم نے ایسے افسروں اور اہلکاروں کی نشاندہی کیلئے ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کردی۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ

اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی کے خلاف پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے انکوائری شروع کر دی۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ لیسکو نے مبینہ طور پر لاکھوں پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ کی اور کم یونٹس والے صارفین کو 200 سے زائد یونٹس کے بل بھیجے گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.