پاکستان میں نئے اسلامی سال کا چاند 7 جولائی کو نظر آنے کا امکان

image

پاکستان اور عرب ممالک میں نئے اسلامی سال کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کر دی گئی ہے۔

فلکیاتی پیرا میٹرز کے مطابق  پاکستان میں 7 جولائی کو نئے اسلامی سال 1446  ہجری کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ 7 جولائی کو چاند نظر آنے کی صورت میں ملک میں نئے اسلامی  سال کا آغاز  8 جولائی اور یوم عاشور 17 جولائی کو ہو گا۔

متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو تعطیل کا اعلان

چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت 6 جولائی کو کوئٹہ میں  ہو گا ، کراچی، اسلام آباد اورلاہور میں کے زونل ہیڈ کوارٹرز میں بھی زونل کمیٹی کے اجلاس ہوں گے۔

دوسری جانب یو اے ای  میں محرم الحرام کا چاند 6 جولائی کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس مناسبت سے یو اے ای میں نئے اسلامی سال کا آغاز 7 جولائی کو ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.