آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمتوں پر نظر ثانی کرنے سے انکار

image

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شرط پر نظر ثانی کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شرط پر نظرثانی سے انکارکر دیا اور جولائی میں ٹیکسز اور ٹیرف کے نفاذ کے مطالبے پر کھڑا ہے۔

آئی ایم ایف کو شرط پر نظر ثانی کی درخواست بھی کی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نئے پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کا بنیادی مطالبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین پاکستان کا دیرینہ دوست، ہر مشکل وقت میں مدد کی، شہبازشریف

آئی ایم ایف نے ٹیرف کے ساتھ بجلی پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ بھی کر دیا۔ جس کے باعث رواں سال گھریلو صارفین کا بنیادی ٹیرف 69.27 روپے تک جانے کا خدشہ ہے۔

ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹ منٹس کے تحت بھی الگ سے اضافہ ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.