آواران ، 5 بہن بھائی جوہڑ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

image

بلوچستان کے ضلع آواران میں افسوسناک واقعہ ، 5 بچے جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

 ڈپٹی کمشنر آواران آواران کے مطابق 5 بچے پانی میں نہانے کیلئے اترے تو گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جن میں 3 بہنیں اور 2 بھائی شامل ہیں۔

ہالہ ، دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے ، 2 کو بچا لیا گیا

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعہ پر گہرے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ،جس پر ڈپٹی کمشنر آواران عائشہ زہری نے بتایا کہ آواران کے علاقے جھاؤ کے نواح سرمسانی بٹ میں ایک ٹھیکیدار نے سڑک کی تعمیر کیلئے گڑھا کھودا تھا جس میں بارش کا پانی جمع ہو گیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.