ہالینڈ کے سبکدوش وزیر اعظم نے سائیکل پر گھر روانہ ہو کر سادگی کی انوکھی مثال قائم کردی

image

ہالینڈ کے سابق وزیراعظم مارک روٹے نے اپنا عہدہ چھوڑنے اور سادگی کے ساتھ سائیکل پر گھر کی طرف روانہ ہونے پر سادگی کی انوکھی مثال قائم کردی۔

مارک روٹے کی اس ادا سے غیر ملکی میڈیا میں ایک نیا طوفان برپا ہوگیا ہے، دوسری جانب ان کی جگہ ہالینڈ کے انٹیلی جنس چیف نے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

صحافیوں کے سامنے روٹے نے وزیراعظم ہاؤس کو الوداع کہا اور اپنی سائیکل پر سوار ہو کرسڑک کے کنارے کھڑے درجنوں حاضرین کے پاس سے گزر گئے۔

کویت میں مینگو فیسٹیول میں پاکستانی آم ہاتھوں ہاتھ بک گئے

سابق ڈچ انٹیلی جنس سربراہ ڈیک شوف نے گزشتہ روز ملک کی دائیں بازو کی حکومت کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا،ہالینڈ کی نئی حکومت کے حلف اٹھانے کے بعد چودہ سال سے ملک کے وزیر اعظم رہنے والے روٹے سائیکل پرسوار ہو سادگی کے ساتھ گھر روانہ ہوگئے۔

خیال رہے یورپ اور دنیا کو دنگ کر دینے والے انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کے رہنما گیرٹ ولڈرز کی فتح کے تقریبا 223 دن بعد شوف نے 14 سال اقتدار میں رہنے کے بعد روٹے کی جگہ سنبھال لی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.