ملک خطرے میں ہے تو سب کا ہے، تنخواہ دار طبقے نے تو ٹھیکہ نہیں لے رکھا، مفتاح اسماعیل

image

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ملک خطرے میں ہے تو سب کا ہے، تنخواہ دار طبقے نے تو ٹھیکہ نہیں لے رکھا۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کی وجہ سے ایک سے ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کے دودھ پر بھی ٹیکس دوں، پیکڈ دودھ پر بھی ٹیکس دوں، بڑی بڑی پراپرٹی میں رہنے والے ٹیکس نہ دیں تو یہ زیادتی ہے، تنخواہ دار یا کاروبار کرنے والے کو ٹیکس برابر دینا چاہیے۔

گھریلو صارفین کے لیے نرخوں کے نئے سلیب جاری، کم از کم نرخ 23 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ کسی حکومت یا پارٹی نے کوئی قربانی نہیں دی، قربانی صرف تنخواہ دار طبقے، مڈل کلاس اور غریب نے دی ہے، ملک میں سب قربانی دیں گے تو سمجھ آتا ہے، مخصوص طبقہ قربانی سے استثنی ہوجائے اور باقی قربانی دے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایک فریم ورک بنانا پڑے گا، ریگولیٹر لانا پڑیں گے، حکومت نے اتنی مہنگی بجلی کردی اگر پرائیویٹ سیکٹر ہوتا تو اتنی مہنگی بجلی نہیں بیچتا، اب تو مقابلے میں سولر پینلز آگیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملازمین کی تنخواہ بڑھا دی کوئی بات نہیں لیکن آپ نے بے حسی کے ساتھ خرچے بڑھا دیے، کیا ضرورت تھی 24 فیصد اخراجات بڑھانے کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.