قیمت میں اضافہ، رواں ماہ بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے: پاور ڈویژن کا اعلامیہ

image

پاکستان میں وزارت توانائی نے اعلان کیا ہے کہ جولائی2024 سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے۔

جمعرات کو پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’بجلی کے نئے ٹیرف سے زیادہ تر لوگوں کے ماہانہ بل پر تھوڑا سا اثر پڑے گا۔‘

اعلامیے کے مطابق بجلی کے بلز میں کم سے کم اضافہ کے لیے حکومت 440 ارب کی سبسڈی دے گی۔

وزارت توانائی نے کہا ہے کہ ایک کروڑ 68 لاکھ یا 58 فیصد غریب گھریلو صارفین کے لیے اضافہ دو فیصد سے کم ہو گا۔

’نسبتا امیر 42 فیصد صارفین کے لیے اوسطاً نو فیصد اضافہ ہو گا۔‘

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق معیشت بہتر ہونے پر بجلی کے نرخوں میں کمی کی توقع ہے۔

’جنوری2025 تک تمام صارفین کے لیے بجلی کےنرخ جون2024کے مقابلے اوسطاً 3 فیصد کم ہونے کی توقع ہے۔‘

وزارت توانائی نے کہا ہے کہ بجلی شعبے کے مقررہ 75 فیصد لاگت کے پیش نظر فکسڈ چارجز کا اجرا ضروری تھا۔ ’ملکی صنعت کے فروغ کے لیے صنعتی شعبہ سے 150  ارب کا بوجھ کم کر دیا گیا۔‘

 پاور ڈویژن کے مطابق نیپرا کی سماعت کے بعد بجلی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں رواں سال بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے صارفین سوشل میڈیا پر اپنے ماہانہ بِل شیئر کر کے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.