ملک کے علاقوں میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی پیش گوئی

image

این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی پیشگوئی کر دی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، جنوبی سندھ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بارشیں متوقع ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی کے ممکنہ اخراج کی صورت میں دریاں میں پانی کا بہا مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

ڈالر مہنگا، دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ

این ای او سی کے مطابق شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں پانی کے بہا میں اضافے کا امکان اور گلگت، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے انتباہ جاری کیا ہے کہ عوام سیلابی ریلوں کو عبور کرنے اور سیلابی پانی میں جانے سے گریز کریں، سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.