وزیراعظم کا آج ایک روزہ دورہ کراچی، کاروباری شخصیات سے ملاقات متوقع

image

وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم کی اپنے ایک روزہ دورے کے دوران کراچی میں کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات متوقع ہے۔ وزیراعظم کو ملکی آمدنی میں اضافے اور کاروباری برادری کو سہولیات پر بریفنگ دی جائے گی۔

پیپلزپارٹی کا وزیراعظم کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان

اس دوران شہباز شریف کو کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور پی این ایس سی پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم کراچی میں بندرگاہ کے آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے۔

وزیراعظم کے کراچی کے دورے پر پورٹ کے معاملات میں بہتری کے لیے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔ شہباز شریف کو برآمدی و درآمدی شعبے کی اصلاحات پر بریفنگ اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.