وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے سیلری اخراجات میں پچھلے سال44کروڑ تک کا اضافہ ہوا ،مزمل اسلم

image

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے فنڈز بارے وضاحت آگئی۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے سیلری اخراجات میں پچھلے سال 41 سے44کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے،وفاق کی جانب سے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ سے سیلری فنڈز میں مزید اضافہ ہوگا۔

موسم گرما میں بجلی کےزیادہ استعمال سے پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد کم ہوئی ، لیسکو ،آئیسکو

نان سیلری اخراجات میں پچھلے سال کے مقابلے میں25کروڑ روپے تک کمی ہوئی ہے،وزیراعلیٰ کی اختیاری اور خفیہ فنڈز میں51 کروڑ روپے اضافی رکھے گئے ہیں۔

فنڈز مختض کا مطلب فنڈز جاری کرنا نہیں سال کے آخر میں اخراجات کا پتہ چلتا ہے،زیادہ فنڈز غیر متوقع سیکیورٹی یا ڈیزاسٹر صورتحال کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

حکومتی ٹیکسز ،دودھ کی فی کلو قیمت 300 روپے تک پہنچنے کا خدشہ

انہوں نے واضح کیا آئی ایم ایف شرائط کی وجہ سے صوبائی حکومت ضمنی بجٹ بھی نہیں دے سکتی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.