کے ٹو بیس کیمپ تک پیرا گلائیڈنگ کی کوشش میں برازیلین کوہ پیما گر کر ہلاک

image

برازیل سے تعلق رکھنے والا ایک کوہ پیما پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان میں پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برازیلین کوہ پیما چداد رینری پیراشوٹ کے ذریعے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کے بیس کمیپ تک پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا کہ گر کر ہلاک ہو گیا۔

پچھلے ایک ماہ میں پاکستان کے شمالی علاقوں میں پیش آنے والا یہ چوتھا واقعہ ہے جب پیراگلائیڈنگ کے دوران چار غیر ملکیوں کی موت واقع ہوئی۔

55 سالہ چداد رودریگو رینری سات رکنی ٹیم کا حصہ تھے جو کے ٹو بیس کیمپ تک ٹریکنگ کر کے جا رہی تھی تاہم برازیلین کوہ پیما نے پیرا شوٹ کے ذریعے پہنچنے کی کوشش کی۔

صوبہ گلگت بلتستان میں ضلع شگر سے مقامی پولیس کے ترجمان محمد ناظر نے اے ایف پی کو بتایا کہ جب چداد رینری نے ’پیراگلائیڈنگ شروع کی تو ان کا پیراشوٹ پھٹ گیا اور وہ (اونچائی سے) نیچے گر گئے۔‘

کوہ پیماؤں کی ٹیم میں دو کا تعلق فرانس، دو کا امریکہ، ایک کا بلغاریہ اور ایک کا سوئٹزرلینڈ سے ہے۔ 

پولیس ترجمان نے بتایا کہ برازیلین شہری کی لاش مل گئی ہے اور اہل خانہ سے مشاورت کے بعد واپس ان کے ملک بھجوائی جائے گی۔

اس سے قبل کوہ پیمائی کے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی تین جاپانی کوہ پیما بھی علیحدہ علیحدہ حادثوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاکستان کی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 8 ہزار 900 غیر ملکی سیاحوں نے گلگت بلتسان کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا تھا جہاں سب سے زیادہ چوٹیاں پائی جاتی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.