موسم گرما میں بجلی کےزیادہ استعمال سے پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد کم ہوئی ، لیسکو ،آئیسکو

image

لیسکو نے واضح کیا ہے کہ پرو ریٹا بلنگ سسٹم ایک خودکار سسٹم ہے جو 30 دن کی بلنگ کرتا ہے۔

ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک صاف شفاف سسٹم ہے جس سے میٹر ریڈر کی دخل اندازی ختم ہو گئی ہے،جون 2023 میں لیسکو کے پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد 21،16،984 تھی،جون 2024 میں پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد 21،79،925 ہے۔

حکومتی ٹیکسز ،دودھ کی فی کلو قیمت 300 روپے تک پہنچنے کا خدشہ

پرو ریٹا سسٹم کی وجہ سے مزید 62،941 صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری میں شامل ہوئے،مئی اور جون میں ہیٹ ویو کی وجہ سے بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوا،زیادہ کھپت کے باوجود پرو ڈیٹا سسٹم کی وجہ سے 30 دن کی بلنگ ہوئی، جس کا صارفین کو فائدہ ہوا۔

15،336 مزید صارفین پرو ڈیٹا سسٹم کی وجہ سے پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں شامل ہوئے،موسم کی تبدیلی کیساتھ ساتھ صارفین کی پروٹیکٹڈ سے نان پروٹیکٹڈ کیٹگری تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

گرمیوں میں پروٹیکٹڈ کی تعداد کم ہونا شروع ہو جاتی ہے اور سردیوں میں اس میں اضافہ ہو جاتا ہے،ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کیٹگری میں شامل کر کے اووربلنگ کی جا رہی ہے۔

کینیا میں انصاف مل گیا مگر پاکستان میں ملنا باقی ہے، بیوہ ارشد شریف

دوسری جانب آئیسکو کا بھی کہنا ہے کہ pro rata بلنگ سسٹم صارفین کی سہولت کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔پرو ریٹا بلنگ سافٹ وئیر کی وجہ سے صارفین کو 30 یا 31 دن کے مہینے پر مبنی بلنگ ہوتی ہے۔

بعض اوقات میٹر ریڈرز کی جانب سے بروقت میٹر ریڈنگ نہ کرنے کے باعث بلنگ کے دنوں میں بے ترتیبی آتی تھی،سو فیصد درست میٹر ریڈنگ یقینی بنانے کے لئےآئیسکو pro Rata کے ذریعے اس کو کنٹرول کرتی ہے۔

میٹر ریڈنگ اور مہینے کے دنوں میں مطابقت رکھنے کے لئے pro rata بلنگ کا استعمال کیا جاتا ہے،پرو ریٹا بلنگ کا بنیادی مقصد صارفین کو سو فیصد درست میٹر ریڈنگ چارج کرنا ہے۔

لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا

ترجمان آئیسکو کا مزید کہنا تھا کہ پرو ریٹا بلنگ کا براہ راست فائدہ آئیسکو کے معزز صارفین کو پہنچے گا،موسم سرما میں بجلی کے کم استعمال کی وجہ سے protected صارفین کی تعداد بڑھتی ہے،موسم گرما میں بجلی کا استعمال زیادہ ہونے کی وجہ سے protected صارفین کی تعداد کم ہوتی ہے۔

موسم گرما میں بجلی کا استعمال بڑھنے سے protected سے unprotected کیٹیگری میں اضافہ ہوتا ہے،عید الاضحی کی تعطیلات کے باعث جون 24 کی بلنگ کے ایک بیج کی بلنگ یقینی طور پر متاثرہوئی۔

پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کا تفصیلی شیڈول سامنے آگیا

جون کی بلنگ 30 دن سے زیادہ نہیں کی گئی تاکہ صارفین کو مشکلات سے بچایا جا سکے،بعض صارفین کا بلنگ سائیکل 29 سے 30 دن تک بڑھا تاکہ کیلنڈر مہینے کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائے۔

بیشتر صارفین کو 31/32 دن کی میٹر ریڈنگ کی بجائے 30 دن تک کی کمی سے فائدہ ہوا ہے،جون 24 پرو ریٹا بلنگ کے باعثprotected customers کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.