عوام کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالنے اور ساتھ دینے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا، وزیر اعظم

image

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں اور ساتھ دینے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

ایف بی آر کی اصلاحات پر اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا،وزیر اعظم کو اجلاس میں ڈیجیٹائزیشن کے عمل اور اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ چند ہفتوں میں 3 لاکھ سے زائد نئے ٹیکس دہندگان نے گوشوارے جمع کروائے۔

انسداد دہشت گردی کیلئے’’عزم استحکام‘‘اہم قدم قرار،بلا جواز تنقید پر اظہار تشویش

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے حوالے سے عالمی سطح پر رائج بہترین نظام کو پاکستان میں نافذ کیا جائے گا،انہوں نے ہدایت کی کہ بندرگاہوں پر جدید اور بین الاقوامی معیار کے اسکینرز لگائے جائیں،ٹیکس چوری کا تخمینہ اور اسکی روک تھام سے متعلق جامع رپورٹ پیش کی جائے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے ریفائینری پالیسی 2023 کی معیاد میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔آئل ریفائیزیرز کو اعتماد میں لیکر ترجیحی بنیادوں پر اپ گریڈیشن کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ،بجلی فی یونٹ 3 روپے 33 پیسے مہنگی کر دی گئی

اجلاس میں بجلی شعبے کی جولائی 2023 سے مئی 2024 تک کے گرشی قرضے کی رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق  مئی 2024 تک بجلی شعبے کے گردشی قرضے کا حجم 2655 ارب روپے رہاْ

اجلاس میں چھوٹے آبی منصوبوں کیلئے پاور پالیسی 2015 کے تحت سٹینڈرائز سیکیورٹی پیکج ڈاکومنٹ کی منظوری دی گئی ،اقدام کا مقصد بجلی شعبے میں نجی سرمایہ کاری کا فروغ ، ٹیرف اور دیگر معاملات کو جلد نمٹانا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کے عوام کی بجلی کی فراہمی کی شکایات کے ازالے کا فیصلہ کیا ،وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لائحہ عمل کیلئے ایک کمیٹی قائم کردی۔

پیپلزپارٹی کا وزیراعظم کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی استعداد بڑھانے اور بجلی چوری کوروکنےکیلئے ڈسکوز سپورٹ یونٹ کےقیام کی منظوری بھی دی گئی ،ڈسکوز سپورٹ یونٹ کی معیاد وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد 2 سال کی مدت تک ہوگی،ڈسکوز سپورٹ یونٹ کی شروعات میپکو سے کی جائے گی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کمیٹی نے بجلی کے غیر ادا شدہ اور زائد المعیادبلوں کی وصولی کیلئے ترغیبی پیکج کی بھی منظوری دیدی،اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، مصدق ملک ،احسن اقبال، اویس خان لغاری، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.