غیر قانونی سمز کی مرحلہ وار بندش کا آغازہوگیا

image

پی ٹی اے نے غیرقانونی سمز کی مرحلہ وار بندش کا آغاز کردیا ہے۔  نادرا سے حاصل ہونیوالے ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی سمز کو بلاک کیا جارہا ہے، دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا اور تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔

جمعہ کے روز سے پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر سمز بند ہونا شروع شروع ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نادرا سے حاصل ہونیوالے ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی سمز کو بلاک کیا جارہا ہے، دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا اور تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگاہی پیغامات بھجوائے گئے اور ان پیغامات میں سمز سے متعلق ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کا کہا گیا۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق موبائل سمز کا غیر قانونی استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں، جعلی سمز مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جارہی ہیں۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts