بے روزگار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری کیا ہے؟

image

 بے روز گار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، روزگار کی فراہمی کے 3 بڑے منصوبے سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انقلابی اقدام سامنے آیا۔

نوجوانوں کو برسر روزگار کرنے کے لئے 3 بڑے منصوبے تیار کرلیے گئے ، احساس روزگار،احساس ہنر،احساس نوجوان روزگار پروگرامز کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے محکموں کو مفاہمت کی یاداشتیں جلد طے کرنے کی ہدایت کردی ہے ، احساس نوجوان روزگار اسکیم کے تحت 1کروڑ تک سافٹ لون فراہم کیے جائیں گے۔

روزگار پروگرامز کے تحت نیا کاروبارشروع کرنے،موجودہ کاروبارکی توسیع کیلئے2لاکھ تک بلاسودقرضہ دیاجائے گا جبکہ احساس ہنرپروگرام کےتحت ہنرمند نوجوانوں کو کاروبار کیلئے 5 لاکھ تک بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے’’احساس اپناگھر‘‘ پروگرام پر بھی پیشرفت کاجائزہ لیا ، جس کے تحت مستحق خاندانوں کومکان کی تعمیر، توسیع و مرمت کیلئے 15 لاکھ تک بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts