عمران خان کی سہولتکاری کا الزام، اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین گرفتار

image

اڈیالاجیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولتکاری کے معاملے پر جیل کے مزید 6 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔ ہ اس سے قبل سکیورٹی اداروں نے عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو بھی حراست میں لیا تھا جب کہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے جیل ملازمین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن میں ایک خاتون سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3 اہلکار شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ خواتین اسٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اوربانی پی ٹی آئی کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا جب کہ حراست میں لیے گئے ملازمین کے موبائل فون بھی قبضے میں لےلیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں نگرانی کےلیے افرادی قوت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سکیورٹی اداروں نے عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو بھی حراست میں لیا تھا جب کہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts