بجلی بلوں پر ریلیف سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم بیان

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بجلی بلوں پر ریلیف شارٹ ٹرم نہیں بلکہ 2 ماہ کا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں 45 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت سن رہی ہیں کہ یہ شارٹ ٹرم ریلیف ہے، یہ شارٹ ٹرم نہیں، اس کے بعد بہت بڑا سولر کا پروگرام لا رہے ہیں، جو ہمیشہ کےلیے عوام کو زیادہ بلوں سے نجات دلائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا نام لیے بغیر مریم نواز نے کہا کہ کسی نے یہ لفظ استعمال کیا کہ یہ بے وقوفی ہے، تو اس پر ہنسی آگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کا پیسہ جیب میں ڈالنا، پروٹوکول پر پیسے خرچ کرنا، ہیلی کاپٹرز، جہازوں، گاڑیوں کے قافلوں اور گھروں پر پیسے خرچ کرنا کیا بےوقوفی نہیں؟ عوام کو ریلیف دینا بے وقوفی ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ چاہتی ہیں کہ پورے پاکستان میں شہریوں کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملے، ہم پہلے پاکستانی اور پھر پنجابی ہیں۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts