وزیراعظم کا اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت

image

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے، اسمگلروں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی اور اسمگلنگ میں زیراستعمال گاڑیاں ضبط کی جائیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اسمگلنگ کی روک تھام پر جائزہ اجلاس میں شہبازشریف نے ایف بی آر ، وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کو باہمی تعاون مزید بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے، اسمگلروں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی اور اسمگلنگ میں زیراستعمال گاڑیاں ضبط کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اسمگلنگ میں کمی ہونا خوش آئند ہے ۔ سرحدی علاقوں میں روزگار کے بہتر مواقع دینے کیلئے جامع حکمت عملی پیش کی جائے ۔ اسمگلنگ کے ناسور کو ملک سے مکمل ختم کرنے کیلئے تمام ادارے کوششیں تیز کریں۔

اجلاس کو اسمگلنگ کی روک تھام کی مہم اور اب تک کے نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ بتایا گیا کہ وزارت داخلہ کی زیر نگرانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ملک گیر مہم جاری ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts