محکمہ موسمیات کی تیز ہوا کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے کئی علاقوں میں آج شام یا رات میں بارش ہوسکتی ہے جہاں آج شام یا رات میں جیکب آباد، دادو، جامشورو اور کرا چی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبر پختونخوا اور پنجاب میں کہیں کہیں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ جڑواں شہروں میں علی الصبح تیز بارش ہوئی، ضلع خوشاب میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

دوسری جانب لاہور کے علاقوں گڑھی شاہو، لکشمی چوک، مال روڈ، باغبان پورہ، دھرم پورہ، گلشن راوی اور اقبال ٹاؤن میں بھی بادل برسے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts