کیا پی ٹی آئی آج اسلام آباد میں جلسہ کرے گی؟ انتظامیہ نے اہم اعلامیہ جاری کردیا

image

ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کل کے اسلام آباد جلسےکا این او سی منسوخ کردیا۔

اعلامیے کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں این او سی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق این او سی منسوخی کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد میں ہے، اس حوالے سے شدید سکیورٹی تحفظات ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا کہنا ہےکہ جلسے کے ہجوم کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے، چند دن قبل بھی مظاہرین سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے، ان حالات میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 22 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

 

 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts