عدالت کا مونس الہیٰ سمیت 6 ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

image

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے مونس الہیٰ سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویراحمد شیخ نے ایف آئی اے کے چالان پر سماعت کی۔

ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے ساتھ عدالت نے ملزمان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ،سماعت19ستمبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے مونس الہٰی کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹس کو منجمد کرنے کا حکم بھی دے دیا، مونس الہٰی کے نام پر گلبرگ میں واقع ایک پلاٹ اور ایک گھر بھی منجمد کرنے کا حکم دیدیا گیا، مونس الہیٰ کی قصور میں واقع 26 کینال سےزائد اراضی بھی منجمد کر دی گئی۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts