اب عالیار آگیا ہے اور.. شاہد آفریدی نے نواسے کو پہلی بار گود میں اٹھا کر کیا خاص دعا دی؟ ویڈیو

image

حال ہی میں جہاں اسٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی باپ کے عہدے سے ہمکنار ہوئے ہیں وہیں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی نانا بنے ہیں. اس موقع پر ایک خوبصورت ویڈیو بھی شئیر کی گئی جہاں کرکٹ کی دنیا کے سب سے کم عمر اور ہینڈسم نانا اپنے نواسے سے مل رہے ہیں. دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد خان آفریدی گود میں نواسے عالیار کو لیے ہوئے ہیں جبکہ ان کی دونوں چھوٹی بیٹیاں بھی ساتھ موجود ہیں.

شاہد آفریدی بیٹیوں سے کہتے ہیں کہ عالیار آگیا ہے اب اس کیلئے دعا کرنی ہے اللّٰہ تعالیٰ اسے صراط مستقیم پر چلائے، جس کے جواب میں اُن کی دونوں بیٹیاں خوشی خوشی آمین، ثم آمین کہتی ہیں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.