میں کتنے بھی برانڈڈ کپڑے پہن لوں عماد جیسا نہیں لگ سکتا۔۔ فہد مصطفیٰ نے ساتھی اداکار کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟

image

پاکستانی شوبز سپر اسٹار فہد مصطفیٰ اپنے حالیہ ڈرامے کبھی میں کبھی تم کی کامیابی کے بعد آسمان چھو رہے ہیں، لیکن انکا مزاج اب بھی عاجزانہ ہے۔

حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے ساتھی اداکار عماد عرفانی کی کھل کر تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ، میں کتنے بھی مہنگے اور انٹرنیشنل برانڈ کے کپڑے پہن لوں لیکن میں عماد جیسا نہیں دکھ سکتا۔ وہ بہت پرکشش ہے بلکل یونانی دیوتاؤں کی طرح۔

فہد مصطفیٰ کا مزید کہنا تھا کہ، اگر ان کو سپر مین کے کپڑے پہنا کر کھڑا کر دیا جائے تو وہ کسی ہالی ووڈ ایکٹر سے کم نہیں لگیں گے۔

اور ویسے بھی ڈرامے میں ہمیں ایک ایسا ہی مرد چاہیئے تھا عدیل کے کردار کیلیئے جس کی شخصیت متاثر کن ہو۔

فہد نے اپنا اور عماد کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ، میں کسی بھی طرح کی احساس کمتری کا خکار نہیں ہوتا۔ جو جیسا ہے وہ ویسا ہے، ہمیں اسکی تعریف کرنی چاہیئے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.