پاکستان میں بچوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا کا ب فارم یا چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) ایک اہم دستاویز ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا میں درخواست دیں تاکہ ان کے بچے قومی ڈیٹا بیس میں شامل ہو سکیں۔
ب فارم حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے یونین کونسل سے بچے کا برتھ سرٹیفکیٹ (سی آر سی) لینا ضروری ہوتا ہے۔ ساتھ ہی والدین کے شناختی کارڈ کی موجودگی بھی لازم ہے۔ اگر آپ اوورسیز پاکستانی ہیں اور نائیکوپ رکھتے ہیں، تو بچے کی پیدائش کے تین ماہ کے اندر رجسٹریشن کروانا ضروری ہے۔
اس دستاویز کے لیے والدین کے قومی شناختی کارڈ، برتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح نامہ پیش کرنا ضروری ہے۔
بچے کے والدین کو قریبی نادرا آفس جانا ہوگا، اور کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹ ساتھ لانا ہوگا۔ اگر والدین دونوں موجود ہوں تو ایک درخواست گزار اور دوسرا تصدیق کنندہ ہوگا۔ اگر صرف ایک والدین دستیاب ہو، تو فارم کی تصدیق کسی گزیٹڈ آفیسر یا عوامی نمائندے سے کروانی ہوگی، جیسے ایم این اے، ایم پی اے یا میونسپل باڈیز کے عہدیدار۔
شناختی کارڈ بنانے کے لیے بچے کی موجودگی ضروری ہے، اس کی تصویر لی جائے گی اور 10 سال یا اس سے بڑی عمر کے بچوں کے فنگر پرنٹس بھی لیے جائیں گے۔
نومبر 2024 میں ب فارم کے لیے معمولی فیس 50 روپے رکھی گئی ہے۔ اگر آپ. ایگزیکٹو سروس سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، تو 500 روپے ادا کرکے تیز رفتار پروسیسنگ حاصل کر سکتے ہیں۔