ماضی میں ٹرمپ کا شرط جیتنے پر وزیر تعلیم کے شوہر کا سر منڈنے کی ویڈیو وائرل

image

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں وزیر تعلیم کے لیے 76 سالہ خاتون لنڈا میک موہن کو نامزد کیا ہے جن کے شوہر کے ساتھ نومنتخب امریکی صدر کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق وزیر تعلیم کے شوہر ونس میک موہن ایک سابق پیشہ ور ریسلنگ ایگزیکٹو ہیں اور ٹرمپ بھی ڈبلیو ڈبلیو ای میں دلچسپی لیتے ہیں اور پہلوانی کے ایونٹس منعقد کراتے رہے ہیں۔

ایسے ہی ایک ایونٹ 'بیٹل آف بلینیئرز' کے دوران ٹرمپ نے بوبی لیشلے جب کہ میک موہن نے حریف پہلوان اماگا پر شرط لگائی کہ جیتنے والا ہارنے والے کا سر منڈے گا۔

 یہ مقابلہ یکم اپریل 2007 کو ہوا تھا جس میں ٹرمپ کے پہلوان نے ونس میک موہن کے پہلوان کو پچھاڑ دیا تھا۔

ٹرمپ نے شرط جیتنے پر ونس میک موہن کا سر منڈا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.