اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ڈالر معمولی سستا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس 98 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا ، دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 541 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 97 ہزار 538 کی سطح پر آ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، کاروبار میں تیزی، ڈالر سستا

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 98 ہزار سے زیادہ پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.