سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کا امکان، فیصلہ آج ہوگا۔
مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں، سرکاری سکیم میں حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے جبکہ رات تک حج درخواستیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
پانچ سالوں میں17 لاکھ پاکستانی روزگار کیلئے سعودی عرب روانہ
ترجمان نے بتایا کہ آج 3 دسمبر تک سرکاری حج سکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کا امکان ہے، ریگولر حج سکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ درخواستیں مکمل ہونے کے فوراََ بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائیگی، پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائشیں حاصل کی جائیں گی۔