سردیوں کے موسم میں میتھی کے پراٹھے اور سبزیاں خاص شوق سے کھائی جاتی ہیں، لیکن بعض اوقات اس کے پتوں کی ہلکی سی کڑواہٹ ذائقہ خراب کر دیتی ہے۔ فکر نہ کریں! چند آسان ٹپس کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔
1. نمکین پانی کا جادو
میتھی کے پتوں کی کڑواہٹ دور کرنے کے لیے انہیں ہلکے نمکین پانی میں بھگو دیں۔ چند منٹ بعد پانی نکال لیں اور پتے دھو لیں۔ یہ طریقہ کڑوا ذائقہ ختم کرنے کے لیے بہترین ہے۔
2. ابلتے پانی کے ساتھ لیموں کا استعمال
اگر میتھی کا کڑواہٹ زیادہ ہو تو اسے ابلتے پانی میں ڈال کر اس میں تھوڑا سا لیموں کا رس شامل کریں۔ دو سے چار منٹ تک رکھیں، پھر نکال کر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ لیموں کی کھٹاس نہ صرف کڑواہٹ کم کرے گی بلکہ ذائقے کو بھی بہتر بنائے گی۔
3. درست طریقے سے پتوں کو الگ کریں
میتھی کا ذائقہ خراب ہونے کی ایک بڑی وجہ اس کے ڈنٹھل کا شامل ہونا ہے۔ میتھی کے پتوں کو الگ کرتے وقت احتیاط کریں کہ صرف پتے ہی توڑے جائیں۔ ڈنٹھل کی کڑواہٹ آپ کی سبزی کو بدمزہ کر سکتی ہے۔