بھارتی میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ طوفانی بارش اور تیز ہواؤں نے ہوائی جہازوں کی لینڈنگ کو بے حد چیلنجنگ بنا دیا۔
مناظر میں ایک طیارہ شدید جھٹکوں کے ساتھ لینڈ کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن ہوائیں اتنی طاقتور تھیں کہ جہاز کا رخ مڑ گیا۔
دوسری جانب ایک اور طیارہ اترتے وقت توازن کھو بیٹھتا ہے اور خطرناک حد تک جھک جاتا ہے، لیکن کپتان کی مہارت نے کمال کر دکھایا۔ پائلٹ نے فوری طور پر لینڈنگ کا ارادہ بدل کر جہاز کو دوبارہ فضاؤں میں اڑا دیا، یوں ممکنہ حادثے سے بچاؤ ممکن ہوا۔
یہ ویڈیو ہر دیکھنے والے کو سانسیں روک لینے پر مجبور کر دیتی ہے!